اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "امیرا اورون" نے گذشتہ روز قاہرہ میں صہیونی ریاست کے نئے سفیر کی حیثیت سے اپنی اسناد پیش کیں۔
اپنی اسناد پیش کرنے سے قبل ، اورون نے ریڈیو اسرائیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصر (کیمپ ڈیوڈ) کے ساتھ امن معاہدے کے بغیر متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں تھا۔
العربی الجدید نے صہیونی سفارتکار کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو "اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہئے۔"
قاہرہ میں تل ابیب کے سفیر، جو طویل عرصے سے اسرائیل کی وزارت خارجہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں، نے دعوی کیا کہ "مصری معاہدہ اور متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ معاہدہ ہی مشرق وسطی میں امن کا واحد راستہ ہے۔"
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے 15 ستمبر کو ایک معاہدے پر دستخط کر دیے تھے۔ عربوں کی اس غداری سے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے درمیان سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
...........
242