14 اگست 2020 - 12:48
 وائٹ ہاؤس کے رپورٹر کا ٹرمپ سے حیرت انگیز سوال!+ ویڈیو

وہائٹ ہاؤس کے رپورٹر ’ایس وی ڈاٹا‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ سوال پوچھ کر انہیں حیرت میں ڈال دیا کہ کیا آپ اتنے سارے جھوٹوں پر افسوس نہیں کرتے؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، وہائٹ ہاؤس ہافنگٹن پوسٹ (The Huffington Post)  کے نمائندے ’ایس وی ڈاٹا‘ نے سالہا صبر کیا تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک سوال پوچھیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے صرف ایک سوال پوچھا اور وہ اس کا بھی جواب نہیں دے پائے۔


ہافنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار نے صدر ٹرمپ سے یہ سوال پوچھا کہ آپ نے جو آج تک اتنے جھوٹ بولے ہیں کیا ان تمام جھوٹوں پر آپ پشیمان نہیں ہیں؟



رپورٹ کے مطابق، نامہ نگار نے بڑے اطمینان کے ساتھ کرسی پر ٹیک لگائے ہوئے امریکی سیاسی دنیا کے اعلی ترین عہدیدار سے کہا: یہ جو آپ نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کیا ان پر پشیمان نہیں ہیں؟

ٹرمپ نے جواب میں کہا: کیا؟
نامہ نگار: جھوٹ
ٹرمپ: کس سے بات کر رہے ہو؟
نامہ نگار: آپ سے
ٹرمپ: اگلا رپورٹر (سوال پوچھے)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲