8 اگست 2020 - 09:27
صہیونی فوج کی فائرنگ سے نوجواں لڑکی شہید

قدس کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان فلسطینی لڑکی شہید ہو گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے کل غرب اردن کے جنین شہر میں ایک فلسطینی لڑکی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی۔

واضح رہے اسرائیلی فوجی اکثر و بیشتر کسی بھی دلیل کے بغیر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر فائر کھول دیتے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲