اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے شیعہ علماء کونسل کے وفد نے دوسری بار ملاقات کی۔ وفد کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کی جبکہ وفد میں علامہ افضل حیدری سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ دوران ملاقات "تحفظِ بنیادِ اسلام بل" پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ اہلبیتؑ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اہلبیت اطہارؑ کیلئےعلیہ السلام یا سلام اللہ علیہ لکھا جائے گا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ حضرات اہلبیت اطہارؑ کے ناموس پر ہمارا سب کچھ قربان ہے، بل میں ترمیم ہمارے اہلبیت اطہارؑ سےعشق کا عملی ثبوت ہے۔
چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ میں اہلبیتؑ کا غلام ہوں اور ان کی فضیلت کا قائل ہوں، اہلبیتؑ کے فضائل دل و جان سے تسلیم کرتا ہوں۔ علامہ عارف واحدی نے بل کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ تحفظات دور کئے بغیر بل کو پاس نہ کیا جائے۔ سپیکر چودھری پرویزالہیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیگر مکاتب فکر کے علماء سے بھی مشاورت کر رہے ہیں اور جلد ہی بل کو حتمی شکل دے کر گورنر پنجاب کی منظوری لی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲