اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے ممتاز عالم دین اور ناصریہ شہر کے سابق امام جمعہ آیت اللہ شیخ محمد ناصری اس دار فانی سے دار ابدی کی طرف انتقال کر گئے ہیں۔
یہ عالم دین جو نجف اشرف میں الصدر ہسپتال میں زیر علاج تھے ۹۰ سال کی عمر میں چل بسے۔
عراق کے وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ نے اس ممتاز عالم دین کی رحلت پر تعزیتی پیغامات جاری کئے ہیں۔
عراق میں ایران کے سفیر نے بھی اس عظیم سانحہ پر ایک تسلیتی پیغام جاری کر کے شیخ ناصری کی خدمات کو سراہنا دیتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی اور عالم تشیع کو تسلیت پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲