اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے پاراچنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے پارا چنار کے حالات دانستہ طور پر کشیدہ کیے گئے۔زمینی تنازعوں کو فرقہ وارنہ رنگ دے کر مسلکی انتشار کی راہ ہموار کرنا ملک دشمنوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔پارا چنار کے اعلی انتظامی افسران کو متعدد بار متنبہ کیا گیا ہے کہ پارا چنار ایک حساس علاقہ اور شرپسندوں کے نشانے پر ہے یہاں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی اشد ضرورت ہے۔لیکن انتظامیہ کی طرف سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جارہے۔ پارا چنار کے معاملے پر انتظامیہ اور اعلی حکومتی عہدیداروں کی غیرسنجیدگی پورے ملک کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ پاراچنار انتظامیہ شرپسند عناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائیوں کی بجائے اپنے علاقے کے لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنے میں مصروف ہے۔اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ پارا چنار دھماکے شہداکے لیے حکومت معاوضے کا اعلان کرے اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کے اقدامات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲