18 جولائی 2020 - 09:44
عراق؛ فوجی کمانڈر کے گھر پر دھشتگردانہ حملہ، معصوم بچی شہید+ تصاویر

عراق کی ’’سرایا السلام‘‘ نامی فورس کے ایک کمانڈر کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے کمانڈر کی کم سن بچی کو شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں الصدر تنظیم کے رہنما مقتدا الصدر سے وابستہ ’’سرایا السلام‘‘ فورس کے کمانڈر کے گھر پر نامعلوم افراد کے ذریعے کئے گئے دھشتگردانہ حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
اس گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ، نقاب پوش مسلح افراد نے ’سرایا السلام‘ فورس کے پانچویں بریگیڈ کے کمانڈر ’جمال الدراجی‘ کے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کم سن بچی ’رقیہ‘ جام شہادت نوش کر گئی۔
ابھی تک حملے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
خیال رہے کہ عراق میں الصدر تنظیم کی عسکری ونگ ’سرایا السلام‘ گزشتہ سالوں میں داعش کے خلاف لڑی گئی جنگ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲