اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے بویا سے 8 کلومیٹر دور ویزدا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف پاک فوج نے کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 'جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی تاہم سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا'۔
پاک فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ 'فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 جوان بھی شہید ہو گئے، بعد ازاں علاقے کو صاف کردیا گیا'۔
یاد رہے کہ 8 مئی کو میرانشاہ کے علاقے میں ہی ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
.............
242