24 جون 2020 - 10:59
شام میں کار بم دھماکہ، متعدد جاں بحق وزخمی

شام کے شمال مشرقی علاقے میں ہونے والے خوفناک کاربم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو‏ئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی علاقے تل حلف میں ہونے والے خوفناک کاربم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شام کے دہشت گردوں نے گزشتہ 9 سال کے دوران کاربم دھماکوں اور دوسری دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے شام کے عوام کا خون بہایا ہے۔

342/