اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون طیارے حمیمیم روسی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ستمبر دو ہزار پندرہ سے روس، شام میں دہشت گردی کے خلاف تعاون کرتے ہوئے حمیمیم فوجی اڈے کو استعمال کرنے کے علاوہ اپنے بحری یونٹوں یہاں تک بحری آبدوز نیز اپنے لڑاکا طیاروں کو استعمال کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملے سے شروع ہوا ہے جس کا مقصد علاقے میں صورت حال کو صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنا ہے، جس کے بعد شام کی حکومت نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران اور روس سے باضابطہ طور پر تعاون کی درخواست کی۔
شامی فوج بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت کی بدولت شام میں دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے اور دہشت گرد اور ان کے حامی ممالک اب تک شام میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکے ہیں۔
342/