اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 16ہزار 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 89ہزار 701ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 57ہزار 561کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 827کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 16ہزار 86کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8لاکھ 5ہزار 649تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے 41 ہزار 58 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
13 جون 2020 - 11:58
News ID: 1045933
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 16ہزار 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 89ہزار 701ہو چکی ہے۔