28 مئی 2020 - 04:33
اسلام آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

 ہلاک ہونے والوں  میں اے ایس آئی محسن ظفر اورہیڈ کانسٹیبل محمد سجادشامل ہیں۔ اے ایس آئی محسن 26 نمبر چونگی ناکہ پر ڈیوٹی کررہا تھا اور دوسرا حوالدار سجاد بھی اسی ناکہ پر تعینات تھا۔

نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔