27 مئی 2020 - 10:20
کورونا نے امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 572  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکہ 17 لاکھ 25 ہزار 275 مریضوں کے ساتھ کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے بھی دنیا میں سب سے آگے ہے۔

امریکا میں کورونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں  ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا سے اموات میں وحشتناک اضافے نے مرنے والوں کی تدفین کے حوالے سے بھی بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے اور مقامی انتظامیہ اور حکام جنازوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔