14 مئی 2020 - 10:15
چودہ سالہ فلسطینی بچے کی تشییع جنازہ + ویڈیوز

غاصب صیہونی دہشتگردوں نے ایک چودہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ ارنا نیوز کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے بدھ کی صبح الخلیل کے جنوب میں الفوارہ کیمپ پر حملہ کر کے اس فلسطینی نوجوان کو شہید کیا۔ صیہونیوں کے اس حملے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔