12 مئی 2020 - 11:42
دنیا سمجھ چکی ہے کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، اس لئے کہ امریکیوں نے اپنے عمل سے دکھا دیا کہ وہ قابل اعتماد نہیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ پوری دنیا اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ امریکہ کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ پائیدار نہیں ہوتا اس لئے کہ وہ کسی بھی لمحے معاہدے کو نظر انداز کر سکتا ہے اور موجودہ امریکی حکومت کو چاہئے کہ وہ بہانے بنانے کے بجائے اپنے رویے کو درست کرے۔