اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے طبی ذرائع نے اس کی اطلاع دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی تاس نے ملک میں کورونا اینٹی کورونا وائرس مرکز کے حوالے سے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1 ہزار 827 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 31 ہزار 916 افراد کا کامیاب علاج کرکے انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ 5.8 فیصد کا اضافہ ہے جو وبا کی شروع کے بعد سے سب سے کم سطح ہے۔ روس کے اینٹی کورونا مرکز نے کہا کہ مجموعی طور پر 4 ہزار 399 نئے معاملوں کی شناخت ہوئی ہے۔