اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سے نقل مکانی کرکے بھارت منتقل ہونے والے ہندوخاندان کورونا وائرس اورلاک ڈاون کے دوران بھارتی دارلحکومت دہلی میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ مجنوں کا ٹیلہ کیمپ میں ایک ہزارپاکستانی ہندو انتہائی مشکل حالات سے دوچارہیں اوراب کورونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے ان کی مشکلات مزیدبڑھ گئی ہیں بھارتی حکومت ان پاکستانی ہندوؤں کوکوئی سہولت دینے کوتیارنہیں ہے تاہم سکھوں کی ایک تنظیم سری گرو سنگھ سبھا پہاڑی والا کی طرف سے ان پاکستانی ہندوخاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی ہے۔
3 مئی 2020 - 11:33
News ID: 1032902
پاکستان سے نقل مکانی کرکے بھارت منتقل ہونے والے ہندوخاندان کورونا وائرس اورلاک ڈاون کے دوران بھارتی دارلحکومت دہلی میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔