اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار شرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے انٹیلیجنس ادارے کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے کم سے کم 20 شہزادے کورونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں۔ ترکی الفیصل نے سعودی شہزادوں میں کورونا وائرس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم 20 شہزادے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 21 ہزار 402 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 157 تک پہنچ گئی ہے۔
1 مئی 2020 - 10:37
News ID: 1032052
سعودی عرب کے انٹیلیجنس ادارے کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے کم سے کم 20 شہزادے کورونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں۔