27 اپریل 2020 - 08:29
رہبر انقلاب اسلامی کا وہ ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا + ویڈیو

جنگ کے میدان میں زخمی ہونے والے ایک جانباز سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ملاقات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جانباز سپاہی رہبر انقلاب اسلامی سے مل کر رونے لگتا ہے اور رہبر انقلاب اسلامی نے بھی اس کا منہ اور پیشانی چومی اور اس کی اہلیہ اور بیٹی سے احوال پرسی کی۔

اس دردناک منظر کو دیکھ کر آس پاس کھڑے افراد بھی گریہ کرنے لگے۔

ایران میں جنگ کے میدان میں زخمی ہونے والے کو جانباز کہا جاتا ہے۔

ایران میں جانبازوں کا درجہ بھی شہیدوں کے درجے جیسا ہی ہے۔

342/