27 اپریل 2020 - 08:05
روس کے 870 فوجی کورونا وائرس کا شکار

روسی وزارت دفاع کے مطابق روس کے 870 فوجی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق روس کے 870 فوجی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس کے 870 فوجیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ روس میں کورونا وائرس میں اب تک 80 ہزار سے زائد افراد مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 747 تک پہنچ گئی ہے۔

342/