اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 805 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 10 ہزار 130 ہو گئی۔ ترک وزارت صحت کے مطابق ترکی میں کورونا وائرس اب تک 2805 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس میں 1 لاکھ 10 ہزار 130 افراد مبتلا ہیں اور کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 29140 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
342/