26 اپریل 2020 - 09:26
ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر، عجیب و غریب مظاہرے+ ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں لاپرواہی کی وجہ سے امریکی عوام میں خاصہ غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا میں کورونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں، ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ کورونا سے اموات میں وحشتناک اضافے نے مرنے والوں کی تدفین کے حوالے سے بھی بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے اور مقامی انتظامیہ اور حکام جنازوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ 

342/