اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق تل ابیب کے رابین اسکوائر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران، ہزاروں مظاہرین نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے موقع پر بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مالی بدعنوانی میں سزا سے بچنے کے لئے اقتدار کو مضبوط کرنے کے درپے ہے۔
مظاہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی صیہونی وزیرا اعظم کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔
مقبوضہ سرزمین میں کورونا وائرس سے اب تک 198 افراد ہلاک جبکہ 15 ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔
342/