اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں مدرسہ باب اسلام اور مسجد کے خطیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسجد اور مدرسے کو بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ مدرسہ باب السلام کے خطیب کے والد کی کچھ دن پہلے وفات ہوئی اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق لیے گئے ٹیسٹوں میں سے 7 ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد اور مدرسہ کو سیل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہم مزید افراد کا کورونا ٹیسٹ اور انویسٹی گیشن کر رہےہیں۔
342/