23 اپریل 2020 - 09:40
ایران کے نور سیٹیلائٹ سے ملا سگنل، کامیابی پر پورا ایران خوش

اسلامی جمہوریہ ایران کو خلائی تحقیقات کے شعبے میں مزید ترقی حاصل ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلائی شعبے کے کمانڈر امیر علی حاجی زادے نے کثیر المقاصد سیٹیلائٹ کی خلا میں روانہ کئے جانے اور تنصیب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نور سیٹیلائٹ کے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی زاہدان اور چابہار اسٹیشنوں سے سگنل مل گیا۔

ملک کا پہلا دفاعی سیٹیلائٹ بدھ کے روز خلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔ نور نامی دفاعی سیٹلائٹ کو خلا میں پہنچانے کے لیے دو مرحلے والے قاصد نامی راکٹ کا استعمال کیا گیا جس نے سیٹلائٹ کو چار سو پچیس کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیٹیلائٹ روانہ ہونے اور زمین کے مدار میں پہنچنے کے 90 منٹ بعد ہی اس سے سگنل حاصل ہونا شروع ہو گیا۔  

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملک کی ہر جگہ سے اور کبھی بھی سیٹیلائٹ روانہ کر سکتا ہے۔

اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا تھا کہ خلا میں سیٹیلائٹ کی کامیابی کے ساتھ تنصیب کے بعد ایران کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

342/