اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے امن منصوبے سے متعلق تہران کے ساتھ مسقط کے تعاون کی قدردانی کی۔
انھوں نے کہا کہ تہران اور عمان کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں اور اسی کی بدولت آبنائے ہرمز میں امن و استحکام برقرار رہا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران و عمان نے ہمیشہ علاقے میں جنگ و خونریزی روکنے کی کوشش کی ہے اور اس قسم کے اقدامات جاری رہنے چاہئیں تاکہ جنگِ یمن کو بند کرایا جا سکے، کیوں کہ یمن میں اس جنگ کے نتیجے میں تباہی و بربادی اور قحط و بھوک مری کی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔
صدر ایران نے کرونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں علاقے اور پوری دنیا کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اس وبائی بیماری کے مقابلے میں تمام ملکوں کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں شاہ عمان نے بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے اور ایران اور عمان کے درمیان سمجھوتوں پر عمل کئے جانے پر زور تاکید کی۔
ساتھ ہی انھوں نے علاقے اور آبنائے ہرمز میں قیام امن سے متعلق ایران کی کوششوں کی بھی قدردانی کی۔
342/