اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوؤیٹر بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو خود لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے سے اب کشمیریوں کی تکالیف اور درد کا احساس کرنا چاہیے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وبا کے دوران لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بھارتی حکومت کے بدترین جبر کا سامنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکےجاری ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ بھارت میں مودی حکومت ہندو توا کا نسل پرست نظریہ نافذ کررہی ہے اور اسن ے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کررکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کا جبر و تشدد جاری ہے اور عالمی برادری کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
22 اپریل 2020 - 08:56
News ID: 1028643
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو خود لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے سے اب کشمیریوں کی تکالیف اور درد کا احساس کرنا چاہیے۔