اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 9 ہزار 749 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 209 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں 7 ہزار 428 کورونا وائرس کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 58 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 112مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 4 ہزار 328 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 51 ہو گئی ہیں۔ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 53 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 66 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 345 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 80 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 495 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 6 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 283 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 194 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 3 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
22 اپریل 2020 - 08:31
News ID: 1028633
پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 9 ہزار 749 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 209 ہو گئی ہے۔