اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق افغانستان کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی نمائندے محمد ابراہیم طاہریان نے اتوار کے روز افغانستان کے صدرمحمد اشرف غنی، افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام محمد حنیف اتمر اور افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں فریقین نے افغانستان کی تازہ ترین سیاسی تبدیلیوں، دوجانبہ باہمی روابط کے فروغ اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے افغان امن عمل کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
محمد ابراہیم طاہریان نے کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کی جانب سے افغانستان کی مدد و امداد کو جاری رکھنے پر بھی تاکید کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ایران اور افغانستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں اچھے اور تعیمری تعلقات قائم ہیں۔
342/