19 اپریل 2020 - 07:27
بھارت میں بھارتی بحریہ کے 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

بھارتی فورسز کے اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ممبئی شہر میں انڈین بحریہ کے 21 اہلکاروں میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہر خبررساں ایجنسی نے  بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ممبئی شہر میں انڈین بحریہ کے 21 اہلکاروں میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی بحریہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان میں 20 جہاز راں شامل ہیں جو ممبئی کے ساحل پر تعینات تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔’ان سب کی نشاندہی ایک جہاز راں سے ہوئی ہے جس میں 7 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ اس ایک جہاز راں کی وجہ سے باقی افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔واضح رہے بھارتی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 11906 مصدقہ متاثرین اور 480 اموات ہوچکی ہیں۔

342/