14 اپریل 2020 - 09:46
کورونا سے 20 لاکھ ہلاک و متاثر، عالمی سطح پر خوراک کی قلت

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے کورونا وائرس سے عالمی سطح پر خوراک کی قلت پیدا ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 19 ہزار 699  تک جا پہونچی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 13 لاکھ 60 ہزار 457 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 764 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار 23 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکہ اور اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 756 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 70 ہزار 99 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 14 ہزار 967 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 36 ہزار 779 تک جا پہونچے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے اموات کی کُل تعداد 3 ہزار 194 ہو گئی جبکہ 1 لاکھ 30 ہزار 72 کورونا کے کیسز رکارڈ کئے جا چکے ہیں۔

342/