اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس میںم بتلا افراد کی تعداد1 لاکھ 16 ہزار 505 تتک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ ميں ایک ہی دن میں 400 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1900 سے زائد ہوگئی ہے۔ نیو یارک سنسان پڑا ہے اور امریکہ کی اکثر ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار زندگی معطل ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کو بھی کورونا وائرس نمٹنے میں غفلت اور کوتاہی کی بنا پر سخت عوامی تنقید کا سامنا ہے، امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل کورونا وائرس کو چینی وائرس کہتے تھے لیکن اب اس نے اپنی حماقت پر چین معذرت کرتے ہوئے کورونا وائرس کو کورونا وائرس کے نام سے ہی پکارا ہے۔
342