اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی اور یونیورسٹی کے داخلوں میں بھی ایک ماہ کی تاخیر کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ساری دنیا ایک بہت بڑے چیلنج سے گزر رہی ہے، بنی نوع انسان کو تاریخ میں کبھی اتنے بڑے چیلنج کا سامنا نہیں ہوا، یہ بیماری ملنے جلنے سے زیادہ پھیل رہی ہے ، اس لئے اجتماع سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے، 27 مارچ کو پھر اجلاس بلائیں گے جس میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کی توسیع پر بات کریں گے، گزشتہ رات ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ یکم جون سے پہلے کوئی امتحانات نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں میں داخلوں کو بھی ایک ماہ کے لیے آگے بڑھا رہے ہیں۔
19 مارچ 2020 - 07:25
News ID: 1018869
پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی اور یونیورسٹی کے داخلوں میں بھی ایک ماہ کی تاخیر کا اعلان کردیا ہے۔