اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 7 ہزار سے تجاوز کرگئیں جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی تاہم 67 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ یورپ میں اٹلی اور اسپین میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 3000 اوراسپین میں 1000 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک دن کے اندر 349 ہلاکتوں کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی تعداد 2158 ہوچکی ہے جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 27 ہزار 980 ہوگئی ہے۔ اسپین میں 9 مزید ہلاکتوں کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 297 ہوچکی ہے اور متاثرین کی تعداد 8774 ہوگئی ہے۔ ایران میں کورونا سے 129 اموات کے بعد مجموعی تعداد 853 ہوچکی ہے جب کہ ایک ہزار نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 14 ہزار 991 ہوگئی۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے 3700 متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ اس کے بعد امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہنگامی حالات نافذ کیے جارہے ہیں۔ نیوجرسی ریاست میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
342