اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ایران کے قونصل جنرل جناب احمد محمدی کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تین کروڑ 15 لاکھ " 2 لاکھ امریکی ڈالر " کا امدادی چیک دے دیا۔ اس ضمن میں ایرانی قونصلیٹ میں سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے فیصل ایدھی نے ایرانی ریڈ کریسنٹ کے ذریعہ ایران کے قونصل جنرل کو تین کروڑ 15 لاکھ ( دو لاکھ امریکی ڈالر) کا امدادی چیک دیا جس کی رقم کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔ ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کا بڑا طبی فلاحی ادارہ ہے جس کے پاکستان میں 350 مراکز اور 1800 ایمبولینسز ہیں اور اس فلاحی ادارے میں 6 ہزار افراد کام میں مصروف ہیں۔
11 مارچ 2020 - 10:13
News ID: 1016571
کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ایران کے قونصل جنرل کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تین کروڑ 15 لاکھ " 2 لاکھ امریکی ڈالر " کا امدادی چیک دے دیا۔