اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔ افغان صدر اشرف غنی طالبان سے مذاکراتی ٹیم میں شامل افراد کے ناموں کابھی اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ دوحہ امن معاہدے کےتحت افغان حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے، ان 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان ایک ہزارافغان فوجی قیدی رہا کریں گے۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ افغان صدر اشرف غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فریم ورک بن گیا ہے، تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی ہو گی۔ ادھر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے آج افغان طالبان ڈیل کی توثیق کرنے کی درخواست کر دی۔ قرار داد کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، سلامتی کونسل کی توثیق سے افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہو گی۔
10 مارچ 2020 - 13:50
News ID: 1016307
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔