اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے تہران میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی فوج کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے وزارت صحت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے - اس درمیان وزیردفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے روزانہ بیس ہزار ٹن اینٹی انفیکشن سیال مادہ تیار کیا جا رہا ہے -
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس میں اب تک پندرہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور پچانوے افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے -
/129