اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریا کے وزیر خارجہ الگزینڈر شالنبرگ نے آج اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی.
محمدجواد ظریف نے دونوں ملکوں کے فروغ پاتے تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسے فروغ دینے پر تاکید کی۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ اس ملاقات کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کریںگے.
ایرانی صدر کی ملاقات کے بعد جواد ظریف اور الگزینڈر شالنبرگ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا.
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کر کے باہمی تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل اور جوہری معاہدے کی آخری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
/129
24 فروری 2020 - 04:40
News ID: 1012669
ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال اور اس معاہدے پر یورپی فریقوں کی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا.