10 فروری 2020 - 06:03
افغانستان میں جھڑپوں ميں اہم طالبان رہنما کی ہلاکت کی تصدیق

پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اہم رہنما اور گروہ کا رکن شیخ خالد حقانی ہلاک ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اہم رہنما اور گروہ کا رکن شیخ خالد حقانی ہلاک ہوگیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق طالبان کی نگرانی کرنے والی سائٹ پپر شائع بیان میں تحریک طالبان پاکستان نے کہا کہ شیخ خالد حقانی جو گروہ کی مشاورتی کونسل کے رکن اور نائب سرابراہ 31 جنوری کو ہلاک ہوگئے تھے۔ٹی ٹی پی نے کہا کہ شیخ خالد حقانی امریکہ کے غلاموں اور دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے۔  بیان میں کہا گیا کہ شیخ خالد حقانی کے قریبی ساتھی قاری سیف اللہ بھی افغانستان میں ایک 'مشن' کے دوران ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہوئے۔



/129