اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات "سید عباس موسوی" نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ملکی اور غیرملکی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے 70 سالہ بحران کے واحد حل اس ملک کے مستقبل پر عوام کی رائے سے رجوع کرنا ہے اور "صدی کی ڈیل" کے معاہدے کا مقصد مسلط کردہ امن اور فلسطین کی فروخت ہے.
موسوی نے صدی کی ڈیل جو امریکہ کی جانب سے فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کے لئے پیش کیا گیا ہے کو ایک شرمناک معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے مطابق، اس معاہدے کا مقصد مسلط کردہ امن اور فلسطین کی فروخت ہے.
انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد فلسطین کی اعلی اقدار کی فراموشی ہے مگر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت ہمیشہ اس مظلوم قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا رہی ہے.
ایران اور امریکہ کی صورتحال پر ثالثی کی جگہ نہیں ہے
انہوں نے بھارت کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی ادا کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی صورتحال پر ثالثی کی جگہ نہیں ہے.
امریکہ کے ایران کے خلاف رویہ خصمانہ ہے جس سے گریزان نہیں ہے
ایرانی ترجمان نے کہا کہ تمام ممالک کی ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کرکے ان کو امریکی حکام کے بیانات پر غور کریں سمجھیں گے کہ تنازعات کی جڑ کیا ہے.
اگر تخریب کاری جاری نہ رہی تو ظریف میونخ کی سیکیورٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے
انہوں نے ظریف کی میونیخ کی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اس کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے البتہ اگر آخری مرتبہ کی طرح تخریب کاری جاری نہیں رہی۔
/129
4 فروری 2020 - 09:23
News ID: 1007795
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دلائل کے ساتھ یورپ کی جانب سے سنیپ بیک میکنزم کی معطلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے نئے چیف کو 14 صفحات پر مشتمل خط میں یورپی ممالک کے دلائل پر سوال اٹھایا.