3 فروری 2020 - 05:43
فلسطینی صدر کا امریکہ اور اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ٹرمپ کے " صدی معاملے " کو فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت قراردیتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ٹرمپ کے " صدی معاملے " کو فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت قراردیتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  ذرائع  کے مطابق عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکہ اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بتادیا ہے کہ اب ہم امریکہ اور ان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں رکھیں گے۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مجھ سے ٹیلی فون پر بات کریں گے لیکن میں نے منع کردیا پھر انہوں نے کہ وہ مجھے " ڈیل آف دی سینچری"  یعنی ان کا دو ریاستی پر امن منصوبہ بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ میں اسے پڑھ لوں لیکن میں نے منع کردیا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔



/129