اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی صدر تحریک کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے عراقی صدر برہم صالح کی طرف سے محمد توفیق علاوی کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
مقتدی صدر نے کہا کہ آج کا دن عراق کی تاریخ میں ثبت ہوجائےگا کیونکہ آج سیاسی پارٹیوں نے نہیں بلکہ عوام نے وزیراعظم کو منتخب کیا ہے۔ مقتدی صدر نے کہا کہ آج کا دن عراقی تاریخ کا اہم دن ہے جس کے ذریعہ عراق کو مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔ مقتدی صدر نے کہا کہ نامزد وزیر اعظم سے عوامی امنگوں کے مطابق وزراء کے انتخاب کی توقع کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم علاوی سے توقع کی جاتی ہے وہ کسی بیرونی طاقت کے دباؤ کو قبول نہ کریں اور ملک و قوم کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آگے کی سمت گامزن رہیں۔
/129
3 فروری 2020 - 05:43
News ID: 1007348
عراق کی صدر تحریک کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے عراقی صدر برہم صالح کی طرف سے محمد توفیق علاوی کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔