3 فروری 2020 - 04:39
ایران میں انزائم پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح

ایرانی صوبے البرز کےعلاقے کرج میں خوراک اور جانوروں کے بائیوٹیک انزائمز پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا جس کی تقریب میں ایرانی وزیر صحت اور نائب ایرانی صدر برائے سائنسی امور نے بھی حصہ لیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تفصیلا ت کے مطابق اس تقریب میں شریک ایرانی وزیر صحت "سعید نمکی" نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں اور ڈٹرجنٹ انزائموں کو اب تک بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی ملک کی خوراک اور مویشیوں کی صنعت کی سب سے اہم ضروریات ہیں اور نئے پروڈکشن پلانٹ کے عمل نے بیرونی ملکیت پر انحصار کم کرنے کیلئے ایک اہم اقدام کیا ہے۔

اس موقع نائب ایرانی صدر برائے سائنسی امور "سورنا ستاری" نے بھی کہا کہ بائیوٹیکنالوجی کے میدان میں ایران ایشیاء کی ایک بہت بڑی طاقت ہے اور مشرق وسطی میں منفرد ہے۔

 دراین اثنا انزائم پروڈکشن پلانٹ کی ڈائریکٹر مینجر" فاطمہ حسینی" نے بھی کہا کہ اس پلانٹ نے تین علیحدہ پروڈکشن لائنوں کیساتھ  مویشیوں، پولٹری، زراعت، خوراک، ڈٹرجنٹ اور انسانی پروبائیوٹکس کی نئی نسل کے لئے درکار 1500 ٹن انزائمز کی سالانہ پیداوار حاصل کی ہے۔

/129