اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں جو خود جل کر انسانوں کو روشنی فراہم کرتے ہیں۔ ہم نے ظلم کے خلاف قیام اور حق گوئی اور ولایت کے دفاع کا درس حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے لیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف پوری امت مسلمہ کو صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں کشمیر کی آزادی کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم مودی جنگی جنون رکھتا ہے مودی عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ مودی کے انڈیا اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تعلقات اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔
انہوں نےکہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ ایک دوسرے سے مماثلت رکھتا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ان خائن حکمرانوں سے کشمیر سے متعلق کسی خیر کی امید نہ رکھیں جنہوں نے فلسطین کا سودا کیا۔
/129
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی : ہم نے ظلم کے خلاف قیام اور حق گوئی اور ولایت کے دفاع کا درس حضرت فاطمہ زہرا س سے لیا
3 فروری 2020 - 04:39
News ID: 1007302
وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف پوری امت مسلمہ کو صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے۔