1 فروری 2020 - 04:59
اسکاٹ لینڈ کے ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے خودمختاری کی حمایت

بریگزیٹ کے موقع پر اسکاٹ لینڈ کے ممبران پارلیمنٹ نے برطانیہ سے آزادی کے لئے دوبارہ ہونے والے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسکاٹ لینڈ کے ممبران پارلیمنٹ نے برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے حق میں دوسرے مجوزہ ریفرنڈم کے حق انسٹھ ووٹ ڈالے جبکہ مخالفت میں چوّن ووٹ پڑے ۔اب اسکاٹ لینڈ کی مقامی حکومت کو صرف یہ طے کرنا ہے کہ برطانیہ کی مرکزی حکومت سے خودمختاری کے لئے ریفرنڈم کب کرایا جائے اور اس کے لئے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے۔اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی کی  رہنما اور اسکاٹ لینڈ کی  فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹورجن نے بارہا ریفرنڈم کرانے کی بات کی لیکن لندن نے مسترد کردیا۔نیکلا اسٹورجن نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں اسکاٹ لینڈ کے باقی رہنے کا واحد راستہ برطانیہ سے اس علاقے کی علیحدگی ہے۔آج اکتیس جنوری کو برطانیہ ، یورپی یونین سے اپنی سینتالیس سالہ رکنیت ختم کر رہا ہے ۔ دوہزار پندرہ میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے لئے کرائے جانے والے ریفرنڈم میں تقریبا باون فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا  تاہم اسکاٹ لینڈ کے دوتہائی عوام نے یورپی یونین میں باقی رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔


/129