8 جنوری 2014 - 20:30
شام: دو آذری دہشت گرد شامی فوج کے حملے میں ہلاک

جمہوریہ آذربائی جان کے دو دہشت گرد ـ جو شام پہنچ کر القاعدہ کی ذیلی شاخ جبہۃالنصرہ میں شامل ہوچکے تھے ـ شامی افواج کے حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آذربائی جان کے ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ اس جمہوریہ کے دو دہشت گرد "نامیک عسکروف" اور "سلطان المعروف سیف آذری" ـ شام جاکر دہشت گرد تنظیم جبہۃالنصرہ میں شامل ہوچکے تھے ـ اس تنظیم کے ٹھکانوں پر سرکاری افواج کے حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ آذربائی جان کے آینس ٹی وی چینل نے شام کے خلاف برسرپیکار دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ویب سائٹوں کے حوالے سے کہا کہ یہ دو افراد غالبا شہر "سومقائیت" کے رہائشی تھے اور شام میں القاعدہ کے لئے لڑ رہے تھے۔ آذری ذرائع کے مطابق آذری دہشت گرد عام طور پر اس جمہوریہ کے شمالی علاقوں "قوبا، قوسار، خاچماز، شکی اور زاکاتالا" سے شام چلے گئے ہیں اور ان کی تعداد 250 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف "زاکاتالا" شہر سے اب تک 250 افراد شام پہنچ چکے ہیں جو شام میں تکفیری گروپوں میں شامل ہیں۔ آینس کے مطابق شام میں اب تک 40 آذری دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭

آذری دہشت گرد