1 جنوری 2014 - 20:30
عراق: تکفیری ٹولے داعش کا مفتی نیز ایک بدنام دہشت گرد شاکر وہیب ہلاک

عراق افواج کی جوائنٹ کمانڈ کے اعلان کے مطابق داعش کا "مفتی" (!؟) دریائے فرات کے شمال میں سرکاری دستوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگیا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش کا صدامی مفتی "بریگیڈیئر ابوالحسن دغدش" فرات کے شمال میں سیکورٹی کاروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔ قبل ازیں جوائنٹ کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ داعش کا اہم کمانڈر اور بدنام زمانہ دہشت گرد "شاکر وہیب الفہداوی" ـ جو عرصہ دراز سے دہشت گردانہ کاروائیوں کی بنا پر عراقی عدلیہ اور پولیس کو مطلوب تھا، سرکاری افواج کی کاروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔ دہشت گرد ٹولے داعش نے حال ہی میں یو ٹیوب پر ایک ویڈیو کلپ شائع کیا تھا جس میں الفہداوی کو تین شامی ٹرک ڈرائیوروں کو ـ علوی ہونے کے جرم میں ـ قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ عراقی افواج نے الانبار کے قبائل کی مدد سے داعش کے مسلح دہشت گردوں کا مقالبہ کرنے اور انہیں صوبہ الانبار کو نکال باہر کرنے کے لئے کاوائی کا آغاز کیا ہے۔ اس کاروائی کے دوران جھڑپوں میں ایک شخص کی ہلاکت اور سات زخمیوں کی اسپتال منتقلی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭