2 اپریل 2012 - 19:30

اطلاعات کے مطا بق کراچی کے علاقہ برنس روڈ نزد حمزہ دواخانہ پر کالعدم ملک دشمن مسلح درندوں نے حملہ کر کے نوجوان، شیعہ سید نسیم نقوی کو شہیدکر دیا۔ شہید کی میت سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ابنا: آج صبح کلئیرنگ ایجنٹ سید نسیم عباس نقوی کو شیعہ دشمن سپاہ صحابہ نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ جس کے بعد آپ کو فوری سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہید رضویہ کے رہائشی تھے۔ اور عمر 35 سال بتائی جا تی تے۔یاد رہے کہ کل رات کو شہید ہونے والے اصغر حسین جعفری کا زخم ابھی تازہ ہی تھا کہ آج صبح پھر کالعدم دہشتگردوں نے ایک اور جوان کو شہید کردیا اور کٹے ہوئے زخم پر ایک اور خراش لگائی۔امر مسلم یہ ہے کہ کوئٹہ میں بھی آج 2 افراد شہید کئے گئے ہيں اور گلگت کے 16 مسافر بھی چلاس میں شہید ہوگئے ہیں اور شیعہ نسل کشی بدستور جاری ہے لیکن خاموشی کا یہ منظر دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کچھ ہو ہی نہیں رہا۔ اتنی خاموشی آخر کیوں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169- 110