3 اکتوبر 2011 - 20:30

کوئٹہ کے علاقے اخترآباد میں موٹرسائیکل پر سوارافراد نے بس پر فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق اختر آباد میں بروہی روڈ پر کوئٹہ سے دالبندین جانے والی بس پر بروہی پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 14افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم دہشتگردوں نے بس پر فائرنگ کر دی ۔عینی شاہدین کے مطابق اخترآباد روڈ پر نامعلوم دہشتگردوں نے بس روک کر بعض مسافروں کو نیچے اتارا اور ان پر فائرنگ کر دی جبکہ بس پر بھی گولیاں ماری گئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو بولان میڈیکل اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کے علاقے اختر آباد میں نامعلوم افراد نے بس پر اچانک فائرنگ کر دی، جس سے بس میں سوار 13 افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب مشتعل مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی جبکہ حکومت اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی.دریں اثناء شیعہ علماء کونسل ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، مجلس وحدت مسلمین و دیگر نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے.تحفظ عزاداری کونسل اور صوبائی وزیر جان علی چنگیزی نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کوئٹہ شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے.اس موقع پر کمشنر کوئٹہ نسیم لہٹری نے نحجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ کیس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ ہزارہ برادری کے عوام کو انکے علاقوں میں‌ تحفظ دی جارہی ہے تاہم غیر علاقوں میں وہ مزید سیکورٹی فراہم کرنے کے انتظامات کررہے ہیں.

شہداء کے نام:

1. حسین ولد علی داد

2. حسین بخش

3. محمدعلی رنگمال

4. ذکی

5. محمد علی

6. محمدعلی ولد چمن علی

7. سلمان علی ولد رمضان علی

8. عسکر علی ولد غلام علی

9. محمد ذاکر

10. فدا حسین

11. قربان ولد ابراهیم

12. جان علی ولد محمد علی

13. حاجی ملنگ

14. نامعلوم

 زخمیوں کے نام:

1. محب الله ولد عبدالوهاب

2. جواد

3. محمد جواد ولد محمد ابراهیم

4. عید محمد ولد برات

5. علی بابا ولد حسن علی

6. عبدالله ولد جمعه

- کوئٹہ شیعہ نسل کشی میں کالعدم ،لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ ملوث ہے، رحمان ملک

- وزارت خارجہ کے ترجمان نےپاکستان میں شیعہ قافلہ پرحملے کی شدید مذمت کی ہے

- ہزارہ قوم کی نسل کشی کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بننے والے غریب سبزی فروش شہداء کی نماز جنازہ

- مذہب اور قومیت کے نا م پر ہزارہ قبیلہ کا قتل عام ، دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے

- کوئٹہ :بس کی حفاظت میں ناکامی پر ایس ایچ او شالکوٹ معطل

- کالعدم تنظیموں کیخلاف بلوچستان میں کارروائی کی جائے،رحیم جعفری

- پاکستاني طالبان نے حکومت سے مذاکرات کي پيشکش قبول کي

 ...........

/169