3 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستاني طالبان نے حکومت کي طرف سے مذاکرات کي پيشکش کو قبول کرليا ہے.

ابنا: پاکستان ميں اخباري ذرائع کا کہنا ہے کہ تحريک طالبان پاکستان کے ليڈر مولوي فقير محمد نے وزير اعظم پاکستان يوسف رضاگيلاني کي طرف سے مذاکرات کي پيشکش کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستاني طالبان مفاہمت آميز اور براہ راست مذاکرات کے لئے تيار ہيں انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات ميں کسي کو واسطہ نہيں بنايا جانا چاہئے اس سے پہلے پاکستان کے وزير اعظم يوسف رضاگيلاني نے اتوار کي رات کہا تھا کہ حکومت، طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتي ہے اور مذاکرات کي ناکامي کي صورت ميں پاکستاني فوج قبائلي علاقوں ميں طالبان کے خلاف دوبارہ آپريشن شروع کرے گي پاکستان کي سياسي اور مذہبي جماعتوں نے حکومت پاکستان سے کہا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرکے ملک ميں دہشتگردي اور بدامني کے واقعات کا خاتمہ کرے -............

/169